اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

جموں وکشمیر کی کل آبادی میں مسلمان کتنے؟چاراہم علاقوں میں ہندوؤں اوربودھوں نے اکثریت حاصل کرلی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

سرینگر(آئی این پی) مقبوضہ جموں وکشمیرکے مسلم اکثریتی کردارکومستقبل قریب میں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے کیونکہ فی الوقت ریاست کی کل آبادی میں مسلمانوں کاتناسب لگ بھگ70فیصد ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مردم شماری2011میں مسلمانوں کی آبادی85لاکھ66ہزاردکھائی گئی ہے جبکہ22میں سے17اضلاع میں مسلمانوں کوواضح اکثریت حاصل ہے اورصرف جموں کے4اضلاع اورلیہہ میں بالترتیب ہندوؤں اوربودھوں کواکثریت حاصل ہے

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ مردم شماری 2011کے مطابق ریاست جموں وکشمیرمیں تب خواندگی کی شرح 68.74تھی جبکہ اسکولوں میں زیرتعلیم طلباء اور طالبات کی کل تعداد9لاکھ 14ہزار14تھی۔ جموں وکشمیر کے مسلم اکثریتی کردار کو زک پہنچانے کی مبینہ کوششوں اوراس مقصد کے لئے مغربی پاکستان کے لاکھوں رفیوجیوں کوریاست کی مستقل سکونت نیز اقامتی اسناد فراہم کرنے کے خلاف مزاحمتی لیڈرشپ کے علاوہ مین اسٹریم جماعتوں کی طرف سے اٹھائے جارہے سخت اعتراضات کے بیچ یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت بھی ریاست کی کل آبادی میں مسلمانوں کا تناسب لگ بھگ 69فیصد ہے۔بتایاجاتاہے کہ 1961ء میں جموں وکشمیر کی کل آبادی یعنی 35لاکھ60ہزار میں مسلمانوں کی تعداد24لاکھ 32ہزار تھی ، جوکہ کل آبادی کا 68.31فیصد بنتاہے۔اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ مردم شماری 2011 کے مطابق ریاست جموں وکشمیرکی کل آبادی ایک کروڑ25 لاکھ نفوس سے زیادہ ہے ، جن میں مسلمانوں کی تعداد85لاکھ 67ہزار ہے اوراس طرح سے اتفاقاًجموں وکشمیر کی کل آبادی میں مسلمانوں کا جوتناسب 1961ء میں تھا، وہی تناسب یعنی 68.31فیصدسال2011 میں بھی تھا

۔ 1961ء میں ہندووں کی کل آبادی 10لاکھ13ہزار تھی اور کل آبادی میں تناسب 28.45فیصد تھا۔ اتفاق ہے کہ مردم شماری 2011ء میں ہندووں کی کل آبادی 35لاکھ66ہزار تھی اور تناسب 28.43فیصد تھا۔ بتایاجاتاہے کہ 1981ء میں ریاست کی کل آبادی میں مسلمانوں کا تناسب سب سے کم یعنی 64.19فیصد تھا۔ خیال رہے کہ تقسیم ریاست سے قبل 1941 میں جب ریاست میں مردم شماری کرائی گئی تھی تو مسلمانوں کاکل آبادی میں تناسب 72.41فیصد تھا اورتب ہندووں کی کل آبادی کاتناسب25.01فیصد تھا۔ مردم شماری 2001کے مطابق ریاست کی کل آبادی یعنی ایک کروڑایک لاکھ 43ہزار700نفوس میں مسلمانوں کا تناسب 66.87فیصد تھا۔مردم شماری 2011ء میں14اضلاع کے حوالے سے جو خاکہ پیش کیاگیا ہے ، اس کے مطابق کشمیر کے6 اضلاع میں مسلمانوں کا کل آبادی میں تناسب بہت زیادہ تھا جبکہ جموں کے تین اضلاع میں ہندووں اورلداخ خطہ میں بودھوں کا کل آبادی میں تناسب دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے کافی زیادہ تھا۔ سال2006ء میں8نئے اضلاع قائم کئے گئے اور اس طرح سے ریاست میں اضلاع کی کل تعداد 22ہوگئی۔مردم شماری 2011ء 2011کے مطابق 22اضلاع میں سے 17اضلاع میں مسلمانوں کا کل آبادی میں تناسب باقی مذاہب کے ماننے والوں سے زیادہ ہے ، جن میں کشمیر کے سبھی 10اضلاع شامل ہیں۔ بتایاجاتاہے کہ جموں کے 4اضلاع میں ہندوو?ں اور لداخ کے لیہہ ضلع میں بودھوں کی آبادی زیادہ ہے۔

غور طلب ہے کہ جموں کے باقی 6اضلاع بشمول ڈوڈہ ، رام بن، کشتواڑ،راجوری اور پونچھ میں مسلمانوں کا کل آبادی میں شرح تناسب زیادہ ہے۔خیال رہے مردم شماری 2011کے مطابق تب ریاست کی کل آبادی ایک کروڑ25لاکھ 48ہزار926نفوس پر مشتمل تھی۔جس میں سے مردوں کی تعداد66لاکھ 65ہزار561جبکہ خواتین کی کل تعداد58لاکھ 83ہزار365تھی۔مردم شماری 2011کے مطابق ریاست جموں وکشمیرمیں تب خواندگی کی شرح 68.74تھی جبکہ اسکولوں میں زیرتعلیم طلباء اور طالبات کی کل تعداد9لاکھ 14ہزار14تھی۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ سال1981کے بعد2011میں مردم شماری کرائی گئی کیونکہ نامساعدحالات کے باعث سال1991.92میں مردم شماری نہیں کرائی جاسکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…