اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

دو طیارے فضا میں ٹکرا گئے ۔۔ درجنوں ہلاکتیں

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

ورجینیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا کے قریب 2 طیارے ہوا میں ٹکرا کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ورجینیا کے قریب واقع چھوٹے ٹاؤن مکینی میں پیش آیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کا کہنا ہے

دونوں طیارے ایرو کنٹری ائیروپورٹ سے کچھ فاصلے پر واقع نارتھ کسٹر روڈ کے بلاک 500 کے قریب ٹکرائے۔ایک طیارہ حادثے کے بعد قریبی روڈ پر جا گرا جبکہ دوسرا ایک سٹور میں گرا۔ایک عینی شاہد روڈنی لیورمور کا کہنا ہے کہ ’’ یہ طیارے موڑ کاٹتے ہوئے ٹکرائے۔ ہم نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی۔ ان میں سے ایک ٹکرایا سیدھا نیچے کی جانب گرنے لگا جبکہ دوسرا کچھ کنٹرول میں لگ رہا تھا لیکن وہ بھی نیچے کی جانب ہی گر رہا تھا اور رک نہیں رہا تھا۔‘‘ ایوی ایشن کے حکام کے مطابق ایرو کنٹری ائیرپورٹ پر ٹریفک کنٹرول ٹاور نہیں ہے اور پائلٹس کو لینڈنگ کیلئے ریڈیو کے ذریعے اعلان کرنا ہوتا ہے۔ حادثے کے باعث ورجینیا پارک وے سے بیڈ فورڈ لین تک بند ہے اور اس کے کلیئر ہونے سے متعلق کوئی وقت نہیں دیا گیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت سے متعلق بھی اب تک کچھ معلوم نہیں ہوا۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیاروں میں سے ایک پائپر PA۔28R ہے جبکہ دوسرا لیوز کومب ہے :۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…