اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ترکی میں خون کی ہولی! وزیر اعظم نواز شریف بھی خاموش نہ رہ سکے کیا پیغام بھجوا دیا؟

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

واشنگٹن/اسلام آباد/استنبول(این این آئی)ترکی کے شہر استنبول کے ایک نائٹ کلب میں نیوائیرنائٹ کے جشن پرحملہ آورکی اندھا دھند فائرنگ سے 40افرادہلاک ہوگئے،حملے میں 16غیرملکی اور ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ،حملہ آور سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس تھا، دور تک نشانہ لگانے والے اسلحے سے لیس حملہ آورنے ظالمانہ اور بے رحم فائرنگ سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، حملے کے وقت نائٹ کلب میں 700 افراد موجود تھے اور کچھ افراد نے حملے کے وقت جان پچانے کے لیے آبنائے بوسفورس میں چھلانگ لگا دی،ادھر امریکا،نیوزی لینڈ،چین سمیت متعدیورپی ممالک نے اپنے شہریو ں کو رابطہ رکھنے اوروہاں موجود افرادکو سیاحتی مقام کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی ہے جبکہ وزیرعظم میا ں محمد نوازشریف نے مذمت کرتے ہوئے ترک کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر استنبول کے گورنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایک نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے۔استنبول کے گورنر واصب شاہین کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا اور یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا۔انہوں نے کہاکہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق اتوارکی رات ڈیڑھ بجے ہوا جس میں کم از کم 40 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ گورنر نے کہا کہ اس حملے کا ذمہ دار ایک شخص تھااور وہ شخص سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس تھا۔
رینا نائٹ کلب میں جائے وقوعہ پر موجود گورنر واصب شاہین نے صحافیوں کو بتایا کہ دور تک نشانہ لگانے والے اسلحے سے لیس ایک دہشت گرد نے ظالمانہ اور بے رحم فائرنگ سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، جو صرف سال نو کی خوشی اور تفریح کے لیے آئے تھے۔ رینا نائٹ کلب فاسفورس پل کے یورپی جانب واقع ہے۔انہوں نے کہاکہ استبول میں سال نو کے موقع پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ تھا اور شہر میں تقریبا 17 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پرتعینات تھے۔ترک میڈیا کے مطابق حملے کے وقت نائٹ کلب میں 700 افراد موجود تھے اور کچھ افراد نے حملے کے وقت جان پچانے کے لیے آبنائے بوسفورس میں چھلانگ لگا دی۔
ٹی وی پر دکھائی جانے والے ویڈیوز میں استنبول کے علاقے بشیکتاس میں واقع رینا نائٹ کلب کے باہر ایمولینسوں اور پولیس کی گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا تھا۔حالیہ چند ماہ میں ترکی میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ اور کرد باغیوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔حال ہی میں ترکی میں روسی سفیر اندرے کرلوف کو ایک ترک پولیس اہلکار مولود مرت التنتاش نے انقرہ میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ادھر امریکا،نیوزی لینڈ،چین سمیت متعدیورپی ممالک نے اپنے شہریو ں کو رابطہ رکھنے اوروہاں موجود افرادکو سیاحتی مقام کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے،امریکی محکمہ خارجہ نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی ہے جبکہ وزیرعظم میا ں محمد نوازشریف نے مذمت کرتے ہوئے ترک کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…