بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شام کا بحران،کون سا ملک کس کے ساتھ ہے؟ووٹنگ کا اعلان،روس اورامریکہ سرگرم

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل شام میں جنگ بندی کے معاہدے کی توثیق سے متعلق روسی قرار داد پر ووٹ ڈالے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی قرار داد کے مسودے میں شام میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی جانے والی امداد تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرار داد میں شام میں گذشتہ پانچ برس سے جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے ایک ماہ کے اندر قزاقستان میں امن مذاکرات کا انعقاد جس میں روس اور ترکی ضامن کا کردار ادا کریں گے، کی بھی حمایت کی گئی ہے۔قوامِ متحدہ میں روس کی جانب پیش کی جانے والی یہ قرارداد ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سلامتی کونسل میں ویٹو کا اختیار رکھنے والے ارکان میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ادھررقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے وتالی چرکن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ شامی تنازعے کے لیے طے پانے والی ڈیل کی توثیق کرے۔ شام میں روس، ایران اور ترکی کی ضمانت سے طے پانے والی ڈیل پر عملدرآمد انتیس اور تیس دسمبر کی نصف شب سے ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلامتی کونسل کے تمام اراکین میں ڈیل کی دستاویز تقسیم کر دی گئی ہے اور اِس کے ساتھ توثیق کی قرارداد کا متن بھی نتھی ہے۔ چرکن نے یہ بھی کہا کہ وہ سلامتی کونسل کے بند دروازے کے پیچھے ہونے والے اجلاس میں باضابطہ طور پر قراداد پیش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…