بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف سب سے بڑی بغاوت ہو گئی امریکی سینٹ کے 100 میں سے 99 ارکان نے کیا کر دیا؟

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس سے قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں جب کہ امریکی ایوان بالا میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے 100 میں سے 99 ممبران نو منتخب امریکی صدر کے روس سے معتلق بیان کے مخالف ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے تمام ممبران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں روس کی عدم مداخلت کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان سے متفق نہیں ہیں۔
لنڈسے گراہم کا مزید کہنا تھا کہ وہ سینیٹر جان مکین کے ہمراہ سینیٹ میں اس معاملے پر بحث کریں گے اور ہم مشترکہ طور پر روسی صدر ولاد میر پیوٹن اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے پر پابندیوں کے حوالے سے قرارداد پیش کریں گے، روسی حکام پر یہ پابندیاں صرف امریکا میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہوں گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما اور ان کی جماعت ڈیموکریٹکس کی امیدوار ہلیری کلنٹن کی جانب سے بارہا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران روس نے مداخلت کی جب کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح میں روس کے کردار کا کہا گیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کر رہے ہیں کہ صدارتی انتخابات کے دوران روس نے مداخلت کی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…