بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی خاتون کے چین میں چرچے،بڑا اعزاز حاصل کرلیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی(آئی این پی )پاکستانی خاتون آئزہ کاشف نے چین میں بطورسفیر انسداد منشیات قابل ذکر کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔ چینی میڈیا کے مطابق آئزہ کاشف چانگ چیانگ کے تعلیمی ادارے میں بطور ٹیچر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جبکہ انہیں شنگھائی میں پہلی غیر ملکی سفیر انسداد منشیات ہونے کا بھی اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے ۔ آئزہ نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے فارمیسی میں تعلیم حاصل کی ، وہ امریکہ میں بھی فارمیسی کے شعبہ میں اپنے فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے ہمشیہ اپنی تعطیلات کے دورانبطور رضاکار ہسپتالوں اور دیگر اداروں میں فرائض سرانجام دینے کو ترجیح دی جہاں ان کی پہلی مرتبہ ایسے متعدد بچوں سے ملاقات ہوئی جن کی زندگی منشیات سے بری طرح متاثر ہو چکی تھی ۔

ان میں سے متعدد بچوں کا تعلق امیر خاندانوں سے تھا تاہم ان بچوں کی پرورش صحیح طریقے سے نہ ہوئی ۔ آئزہ کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کا منشیات کے استعمال کے خلاف سخت قوانین کا نفاذ قابل تعریف ہے ۔ منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے وقت یہ ذہن میں نہیں رکھا جاتا کہ یہ لوگ ہیں اور کس کیساتھ ان کا تعلق ہے ۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران تقریباً ایک درجن سے زائد اداکاروں ، گلوکاروں ، ہدایتکاروں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کو چین میں منشیات استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔آئزہ کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…