نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں اسر ا ئیل کے خلاف قرار دادری کی منظوری پر اسرائیل نے اپنے غصے کا اظہار کرنا شروع کردیا۔دس ممالک کو سمن بھیج دئیے، نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کیساتھ تعلقات پرنظرثانی کریں گے۔ 10ممالک کے سفیروں کوکرسمس کی تعطیلات اوراتوارکی چھٹی کے باوجودطلب کیاگیا۔
یروشلیم میں قائم دس سفارت خانوں کو سمن جاری کر دئیے گئے او ر ان ممالک کے سفیریوں کو احتجاجاََ دفتر خارجہ بلوایا گیا ہے ان ممالک میں برطانیہ ، چین ، روس،فرانس، مصر،جاپان،یوروگائے ،اسپین،یوکرائن اور نیوزی لینڈ شامل ہیں،سلامتی کونسل نے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکنے کی قرار داد منظور کی تھی۔اسرائیلی وزیر اعظم بیجمن نیتن یاہونے کہا ہے کہ امریکا نے فلسطین کے ساتھ مل کر ان کے خلاف سازش کی ہے۔
جبکہ امریکا نے اس الزام کی تردید کی ہے جمعہ کے روز ہونے والی ووٹنگ میں سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 14 نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی اسرائیل کیخلاف انتہائی اقدام اٹھائے جانے پر اسرائیلی وزیر نیتن یاہو آگ بگولہ ۔۔دس ممالک کو کیا بھجوا دیا؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
-
اگلے 3 روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
-
سلمان خان کتنی دولت کے مالک؟ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
بزرگ خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، داماد ہی مرکزی ملزم نکلا
-
نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
-
بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد















































