جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’امریکہ میں بڑی تباہی کا خطرہ منڈلانے لگا ‘‘ خوفناک سونامی کا ریڈ الرٹ جاری

datetime 26  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان تیاگ و(این این آئی)لاطینی امریکا کے ملک چلی کے جنوب مغرب میں7.7شدت کے زلزلے کے بعد جاری کی جانے والی سونامی کی وارننگ ختم کر دی گئی ۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ امریکی ارضیاتی مرکز (یو ایس جی ایس)کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی چلی میں پیورٹو مونٹ کے جنوب مغرب میں 225 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ارضیاتی مرکز کے مطابق اس کی گہرائی15 کلومیٹر تھی۔ چلی کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے قومی ادارے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں لوس لاگوس کے ساحلی علاقوں سے انخلا کا حکم جاری کیا گیا تھا۔انتباہی بیان کے مطابق بیوبیو، لوس ریوس اور ایسن کے ساحلی علاقے خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ دی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ زلزلے کے مرکز سے 1000کلومیٹر کے فاصلے خطرناک لہریں ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔بعد میں ایک اور پیغام کے ذریعے کہا گیا کہ تمام معلومات کی بنیاد پر اس زلزلے کے بعد پیدا ہونے والا سونامی کا خطرہ ٹل گیا ہے‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…