منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرجیکل سڑائیکس کے ناکام ڈرامے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف نئی جنگ کامنصوبہ بنالیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن )بھارت کی مودی سرکار نے آبی جارحیت کے مکروہ عزائم کو عملی رنگ دینا شروع کردیا،انڈیا نے پاکستان کے خدشات کے باوجود مغربی دریائوں کے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کوششیں تیز کر دی ہیںاوراس مقصدکےلئے بھارت نئی نہریں تعمیرکرے گاتاکہ پانی کوزیادہ سے زیادہ آب پاشی کےلئے استعما ل کیاجاسکے ۔سندھ طاس معاہدے کے تحت مقبوضہ کشمیر کے تین دریاؤں سندھ، چناب اور جہلم کا زیادہ تر پانی پاکستان کی ملکیت ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سینئر بھارتی حکام کا کہناہے کہ انڈیا کی جانب سے دریائے سندھ اور ان کے معاون مغربی دریاوں کے پانی کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی کوششوں میں تیزی کر دی ہے۔انڈیں حکام کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند برسوں میں پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے بڑی مقدار میں پانی ذخیرہ کرنے اور نہریں نکال سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان اقدامات سے پاکستان کو شدید خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے سندھ بیسن میں دو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر پر انڈیا سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا نے دریائے نیلم کے پانی پر 330 میگاواٹ کشن گنگا اور دریائے چناب کے پانی پر 850 میگا واٹ رتلے پن بجلی منصوبہ تعمیر کر رہا ہے۔1960میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت انڈیا کو مشرفی دریاوں یعنی ستلج، راوی اور بیاس جبکہ پاکستان کو مغربی دریاوں جہلم، چناب اور سندھ کو استعمال کرنے کے حقوق دیے گئے تھے۔دنیا بھر میں پانی کے ذخائر تقسیم کرنے کے معاہدوں میں سندھ طاس معاہدے کو ایک بہترین مثال تصور کیا جاتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…