ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی حکومت نے تجرباتی طور پر بنائے جانے والے مونجو نیوکلئیر ری ایکٹر کو بند ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مونجو نیوکلیر ری ایکٹر بجلی پید ا کرنے کے لیئے بنایا گیاتھا لیکن اپنے 22سالہ دور میں صرف 250دن ہی چلایا گیاہے۔
جاپان کے علاقے فوکوئی میں بنائے جانے والے ری ایکٹر کو 1994میں مکمل کیا گیاتھا۔لیکن لمبے عرصے کے بعد پلانٹ کو 2010میں دوبارہ شروع کیا گیا۔ماہرین کا کہناہے کہ اس پلانٹ کو ختم کرنے کے لیئے اس پر کم از کم 2.58ارب پاؤنڈ ز خرچ آئے گا۔
جبکہ اس کو ختم کرنے میں متعدد سال صرف کرنا پڑیں گے۔ماہرین کا کہناہے کہ پلانٹ مکمل طور پر 2047میں ختم ہو گا۔ ایک اندازے کے مطابق اس پلانٹ پر تقریباََایک گھنٹہ چلانے کے لیے 1000ارب روپیہ خرچ آیا۔
دنیا کا ایسا بجلی گھر جسے بنانے پر 1000 ارب روپے خرچ ہوئے اور وہ بجلی گھر چلا تو صرف ایک گھنٹہ؟
22
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں