بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دنیاکابدلتامنظر،پاکستان کی اسلامی ممالک کواہم تجویز

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (نیوزڈیسک) پاکستان نے اسلامی ممالک کے ماہرین پر مشتمل میڈیا ایڈوائزری بورڈ کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کا میڈیا ایڈوائزری بورڈ مستقل بنیاد پر قائم کیا جائے۔ جدہ میں سیکرٹری اطلاعات صبا محسن نے کہاکہ اسلام مخالف اشتعال انگیز مواد کا مقابلہ کرنے کیلئے میڈیا ماہرین کی ٹیم مقرر کی جائے۔ پاکستان القدس شریف کے اسلامی تقدس کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔ صبا محسن نے کہا کہ او آئی سی کو کشمیری عوام اور روہنگیا کے مسلمانوں کے لئے بھی آواز اٹھانی چاہئے۔ انسانی حقوق کے چیمپئنز ممالک میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

نائن الیون اگر اسلام کی ساکھ پر دھبہ ہے تو گوانتاناموبے اور ابو غریب جیل بھی مغربی تشخص پر ایک داغ ہے۔ اسلام فوبیا تحمل اور برداشت کی عالمی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ ممبر ممالک نے میڈیا کو جدید خطوط پر منظم کرنے پر غورکیا گیا مندوبین نے کہا کہ مغربی میڈیا اسلام دشمنی میں دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کی کوشس کررہا ہے۔ ٹی وی چینل بنانے کا مشورہ دیا۔ اسلام ممالک کے وزراء اطلاعات نے مسلم دنیا کے مفادات کے تحفظ کے لیے جامع میڈیا پالیسی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اطلاعات کی دو روزہ کانفرنس جدہ میں اختتام پذیر ہو
گئی۔ دہشت گردی اور اسلام فوبیا کے خاتمے کے لیے میڈیا کے کردار پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ کے مسئلے کا میڈیا کا کردار اہم ہے۔ رکن ممالک مسلم دنیا کو درپیش مسائل پر بات کرنے اور اس حوالے سے متعدد قراردادیں منظور کرنے کا موقع پر میسر آیا۔ اسلام فوبیا، خواتین کو بااختیار بنانے، افریقہ میں میڈیا کے پروگرام کی حمایت، بین الاقوامی میڈیا پرگنائزریشنز اور او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…