منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی۔۔۔! چین کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی ) چین کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما نے کہا ہے کہ اگر ان کا دوبارہ جنم ہو تو وہ علی بابا جیسی کمپنی بنانے کی غلطی ہرگز نہیں کریں گے ۔ جیک ما نے حال ہی میں پیٹرس برگ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی معاشی فورم میں انٹرویو دیتے ہوئے اس وقت دنیا بھر کے لوگوں کو حیران کر دیا کہ جب انہوں نے اس سوال کا جواب دیا کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی ۔
جیک ما نے جواب میں کہا کہ علی بابا کا قیام ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ اس کی وجہ سے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے لئے بالکل وقت نہیں بچا سکے ۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ علی بابا میری زندگی کو اتنا تبدیل کردے گی میں صرف ایک چھوٹا کاروبار کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ یہ کبھی نہیں سوچا کہ یہ اتنا وسیع ہوگا اور اس سے مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرا ہر آنے والا دن کسی صدر مملکت کی طرح انتہائی مصروف ہوتا ہے لیکن میرے پاس اختیار نام کی کوئی چیز نہیں ۔ اس لئے میرا خیال ہے کہ اگر میرا دوبارہ جنم ہو تو میں علی بابا جیسی کمپنی بنانے کی کوشش ہرگز نہیں کروں گا ،میں صرف اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا پسند کروں گا۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…