جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسلامی ملک میں فوجی اڈے پر خودکش حملہ ، لاشوں کا ڈھیر لگ

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدن(آئی این پی ) یمن کے شہر عدن میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 30 اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سے ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شہر عدن میں واقع ایک فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 30 اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ۔
یمن کے عسکری حکام کے مطابق فوجی اپنی تنخواہیں لینے کے لئے جمع تھے کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اہلکاروں کے درمیان آکر دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 20 فوجی موقع پر ہی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 10 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ بیشتر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ 10دسمبر کو عدن کے فوجی کیمپ میں اسی طرح کے خودکش حملے میں 48فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…