اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

آسیہ اندرابی کی رہائی کا حکم، بھارتی مظالم کے خلاف ہڑتال

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر( آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی کالے قانون پبلک سیفٹی کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انکی فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر کی طرف سے محبوس خاتون لیڈر کیخلاف کالے قانون پی ایس اے لاگو کرنے کیلیے بنیاد بنائے گئے ڈوزیئر کو بے معنی اور ثبوت وشواہد سے عاری قرار دیا۔ عدالت عالیہ نے انتظامیہ کو خاتون رہنماء4 کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ ان پر عائد کالاقانو ن پی ایس اے کالعدم قراردیتے ہوئے انکی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے۔دوسری طرف مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیر قانونی تسلط ، شہریوں کے قتل عام اور بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کے دیگر مظالم خلاف ہڑتال سے گزشتہ روز وادی کشمیرمیں معمولات زندگی متاثر رہی۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی۔ دکانیں، تجارتی مراکز، تعلیمی ادارے اور پٹرول پمپ بند رہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، شبیر احمد شاہ ، آسیہ اندرابی ، ایاز اکبراور فہمیدہ صوفی کو گھروں یا جیلوں میں نظربند رکھا اور انہیں نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔‎
علاوہ ازیں ضلع جموں میں بھارتی فوج کی ایک خاتون اہلکار نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔انسانی حقوق کی تنظم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 989سے16دسمبر تک 94ہزار 850کشمیری شہید کیے گئے جبکہ جعلی مقابلوں میں شہد ہونیوالوں کی تعداد سات ہزار 80 سوگرفتار ہونے والوں ایک لاکھ چالیس ہزار تین سو افراد 11ہزار تاحال لاپتہ ہیں ذیاتی کا شکار بنانے والی خواتین کی تعداد جو بھارتی افواج کی درندگی کا شکار بنی ان میں 23ہزار ساڑھے ا? ٹھ سو یتیم بچوں کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار 594بیوہ خواتین کی تعداد 23ہزار828 بیلٹ گن سے شیدید زخمی ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔گمنام قبروں کی تعداد چھ ہزار سے زائد بتائی جاتی ہیں جبکہ ایک بار پھر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنظم کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظموں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت عالمی قانون کا احترام کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے‎

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…