مشی گن(آئی این پی )امریکی ریاست مشی گن کے مشرقی علاقے میں مسجد کی تعمیر کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر امریکی حکومت نے عدالت میں اپیل دائر کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے مشرقی علاقے میں ایک مسجد کی تعمیر کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر امریکی حکومت نے عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے۔
امریکی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ مقامی مسلمان کمیونٹی کو مسجد تعمیر کرنے کی اجازت نہ دینے کا بلدیاتی فیصلہ بدنیتی اور تعصب پر مبنی ہے۔ مسجد کی تعمیر اسٹرلنگ ہائٹس نامی علاقے میں کی جانی تھی۔ مسجد کے ساتھ امریکن اسلامک کمیونٹی سینٹر بھی تجویز کیا گیا ہے۔ امریکی وزارت انصاف نے یہ مقدمہ ڈیٹرائٹ کی عدالت میں دائر کیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکی وزارتِ انصاف نے ایسی ہی ایک اپیل ورجینیا ریاست کی کلپیپر کانٹی کے خلاف دائر کی تھی۔
مسلمانوں کو اس چیز کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی؟ امریکی حکومت اپنی ہی بلدیاتی حکومت کیخلاف عدالت پہنچ گئی
16
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں