اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایفل ٹاور انتظامیہ نے حلب کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے معروف ٹاور کی روشنیوں کو بھجادیا اس کا مقصد عالمی دنیا کی شام کے شہر حلب میں ہونے والے مظالم کی طرف توجہ دلانا ہے۔
ایفل ٹاور انتظامیہ نے شام کے شہر حلب میں جاری بمباری کے باعث بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا فیصلہ کیا اس مقصد کے لئے انہوں نے بدھ کی شام ایفل ٹاور کی تمام لائٹس کو بجھادیا اور یہی نہیں بلکہ ایک دن کے لئے ٹاور کو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے بند کردیا۔
ایفل ٹاور انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی برادری کی توجہ شام کے شہر حلب میں شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف دلانا ہے تاکہ اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جاسکے۔
واضح رہے کہ حلب کے شہری سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں انسانیت بچانے کی کئی اپیلیں کرچکے ہیں کئی وعدوں کے باوجود شہری اب تک چین کی نیند نہیں سو پائے ہیں۔
عالم اسلام خاموش مگر ۔۔۔ شام میں مظلوم مسلمانوں کیلئے فرانس نے کیا اقدام اٹھا لیا؟
15
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں