اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

یہ کام ہوا گیا تو پھر امریکہ بھی تیاری کر لے ۔۔۔ چین نے سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ/جنیوا(آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ امریکہ ایک چین پالیسی پر برقرار رہے، اگر کسی نے بھی ایک چین پالیسی اور کلیدی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو سنگین نتائج بھگتناپڑیں گے ،ٹرمپ تائیوان کے مسلے کی احساسیت کوسمجھیں۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے وزیر خارجہ نے نیوزاڈیر میں سوسوئٹزر لینڈ کی وفاقی کمیٹی کے ممبر وزیر خارجہ ڈیڈیر برخالٹر سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور تائیوان کی سربراہ زائی اینگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے حوالے سے کہا کہ چین کی اس معاملے پر بڑی توجہ ہے چینی حکومت کا واضع موقف ہے کہ کسی نے بھی ایک چین پالیسی اور چین کے کلیدی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسے سینگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا .
چینی وزیر خارجہ کے ترجمان کن شوان نے بھی اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ تائیوان کے مسلے کی احساسیت کو سمجھے انہوں نے کہا کہ امید ہے نئی امریکی قیادت تائیوان کے مسلے کو سمجھے گیکیونکہ یہ چین کے کلیدی مفادات سے متعلق ہے انہوں نے کہا امریکی حکومت صیح طریقے سے اس مسئلے سے نمٹے گی تاکہ چین امریکہ تعلقات کو کوئی ٹھیس نہ پہنچے ۔ واضع رہے وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے بھی ایک پریس کانفرنس میں امریکی حکومت کے ایک چین پالیسی پر عمل پیرا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کے صدر خواہ ڈیموکریٹک ہوں یا ریپبلیکز سب ایک چین کی پالیسی پر کار بند رہے ہیں جس سے امریکہ کو خاطر خواہ فوئد حاصل ہوئے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…