بیجنگ(آئی این پی )چینی وزارت دفاع نے میانمار کا جنگی جہاز مارگرانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ’’گلوبل ٹائمز ‘‘میں کہا گیا تھا کہ چین نے میانمار کی ایئر فورس کا ایک جنگی طیارہ میزائل کے ذریعے سرحد کے قریب مار گرایا ہے،یہ طیارہ چینی علاقے میں پرواز کر رہا تھا کہ چین کی طرف سے میزائل داغ کر جنگی جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔بعض تجزیوں میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ پیپلزلبریشن آرمی کے توپ خانے کی جانب سے میانما ر کے جنگی جہاز کیلئے پہلے انتبائی فائر کیے گئے۔بعدازاں اسے مار گرایا گیا جو کہ چینی حدود میں گھس آیا تھا تاہم چینی وزارت دفاع نے میانمار کا جنگی جہاز ما ر گرائے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے اور بعض تجزیہ نگاروں کے دعوے کو افسانہ قرار دیا ہے،میانمار ایئر فورس کے جہاز گذشتہ چار روز سے مانگ کو میں بمبار ی کر رہے تھے،میانمار کی اپنی ’’کاچن لینڈ نیوز ‘‘کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو میانمار کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ طیارہ کسی فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا یا اس پر حملہ کیا گیا تھا۔(خ م)