اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

خاتون کا شادی کے موقع پراپنے دولہاکوسرپرائزدینے کافیصلہ ،زندگی بھرکاالمیہ بن گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤ پاؤلو (مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل میںشوہرکوشادی کے دین سرپرائزدینے والی خاتون ہیلی کاپٹرمیں بیٹھ کرتقریب میں شرکت کرناچاہتی تھی لیکن یہ سرپرائزان کی زندگی کابڑالمیہ بن گیاجب ہیلی کاپٹرشادی کی تقریب سے کچھ فاصلے پرگرکرتباہ ہوگیااوراس میں سوار
دلہن سمیت 4افرادہلاک ہوگئے ۔یہ المناک واقعہ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میںپیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں نیسمنٹو سلوا نامی خاتون اپنی شادی کے موقع پر ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر تقریب میں شرکت کرنے کی بچپن کی خواہش پوری کرنے کے ساتھ اپنے ہونے والے شوہر کو سرپرائز دینا چاہتی تھیں تاہم ہیلی کاپٹر شادی کی تقریب کے مقام سے کچھ فاصلے پر گر کر تباہ ہوگیا اور ہیلی کاپٹر میں سوار دلہن، اس کا بھائی، خاتون فوٹو گرافر اور پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

خاتون کی شادی کی تقریب کا حصہ بننے والے 300 افراد میں سے صرف چند لوگوں کو علم تھا کہ دلہن ہیلی کاپٹر کے ذریعے تقریب میں شرکت کرے گی تاہم تاخیر ہونے پر دلہا نے دلہن کو خود فون کیا تو کوئی جواب موصول نہ ہوا اور تشویش بڑھنے پر جب دلہن کے ہیلی کاپٹرسے آنے کا راز کھلا تو معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر تقریب کے مقام سے ایک میل کے فاصلے پر جنگل میں گر کر تباہ ہوچکاہے یہ خبردولہاپرقیامت بن گئی اوروہ بے ہوش ہوگیا۔ادھربرازیل کے ہوابازی کے حکام کاکہناہے کہ بارش اوردھند کے باعث ہیلی کاپٹردرخت سے ٹکرایااورتباہ ہوگیا۔

crash

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…