ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسئلہ کشمیر کا حل،ایران کا سرپرائز،زبردست اعلان کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امرتسر(آئی این پی)ایران نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو مسئلہ کشمیر پر مصالحت کیلئے تیار ہیں ، پاکستان اور بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں ،امیدہے کہ ہم اپنے عزیز دوست ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے امرتسر پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایرانی وزیر خار جہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران مسئلہ کشمیر میں ثالثی کے لئے تیار ہے اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو ہم مسئلہ کشمیر پر مصالحت کے لئے تیار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں تاہم ان تعلقات کو کھونا نہیں چاہتے، ہمارے بھارت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اہم ہیں ، ہم دونوں ملکوں کے لئے پر امید ہیں اگر ایران کوئی مدد کر سکتا ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں ، ہم یہ رضاکارانہ طور پر نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک مستقبل کے بین الاقومی جمہوری نظام کے حوالے سے مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں۔امیدہے کہ ہم اپنے عزیز دوست بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…