ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اوباما ایران پر پابندیوں میں توسیع پر دستخط کر دیں گے،وائٹ ہاؤس

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما ایران پر مزید دس برس کے لیے پابندیوں کی توسیع سے متعلق قانون سازی کو منظور کر لیں گے جس کے بعد یہ باقاعدہ ایک قانون بن جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں کو بریفنگ کے دوران وہائٹ ہاؤ س ترجمان ایرک شولٹز کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران پر پابندیوں کی توسیع کا قانون ضروری نہیں ہے تاہم ہمارا یہ بھی خیال ہے کہ یہ ایرانی (نیوکلیئر) معاہدے پر ہر گز اثر انداز نہیں ہوگا۔ میں توقع کرتا ہوں کہ صدر اس قانون سازی پر دستخط کر دیں گے۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ امریکی سینیٹ کی جانب سے ایران پر مزید دس برس کے لیے پابندیوں کی توسیع کی تائید ، تہران اور عالمی طاقتوں کے درماین 2015 میں طے پانے والے تاریخی نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے مطابق نیوکلیئر معاہدے پر عمل درامد کی نگرانی کی ذمے دار ایرانی کمیٹی کو اس امر سے آگاہ کیا جائے گا۔امریکی سینیٹ نے جمعرات کے روز ایران پر عائد موجودہ پابندیوں میں مزید دس برس کے لیے توسیع کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ منظوری کے بعد اس قانون کے منصوبے کو صدر باراک اوباما کے دستخط کے لیے وہائٹ ہاس ارسال کر دیا گیا تاکہ یہ باقاعدہ قانون بن جائے۔اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان نے نومبر میں تقریبا متقفہ طور پر مذکورہ قانون سازی کو منظور کر لیا تھا۔ کانگریس میں مشیروں کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ اوباما اس قانون کے مسودے کے اپنے دفتر پہنچتے ہی اس پر دستخط کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…