منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ٹرمپ نواز فون کال،بڑی بڑی باتیں مہنگی پڑ گئیں اصل میں کیا ہوا؟ٹرمپ اوراوباما ایڈمنسٹریشن نے جھٹکادیدیا‎

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ نواز فون کال،بڑی بڑی باتیں مہنگی پڑ گئیں،اصل میں کیا ہوا؟ٹرمپ نے جھٹکادیدیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی گزشتہ روز امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گفتگو کے بارے میں جاری ہونے والی رپورٹوں میں بڑی بڑی باتوں کا بالاخر ٹرمپ کی ٹیم نے جواب دیدیا،وزیراعظم نوازشریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے ٹرمپ کی ٹیم نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خوشگوار لہجے کی کمی تھی ،گفتگو تعمیری ضرور تھی مگر ایسی بھی نہیں جیسا کہاجارہاہے، پاکستانی انگلش اخبار کے مطابق ٹرمپ کے مشیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس گفتگو کو اصل مقصد سے ہٹ کر بتایاجارہا ہےاور ٹرمپ کے بھارت کے بارے میں کی گئی پیشکش کو بھی دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاﺅس نے حکومت پاکستان پر ٹرمپ سے ہونے والی گفتگو کو لیک کرنے پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کرنا حکومت پاکستان کے لئے کسی طورپر بھی مناسب نہیں تھا، کوئی بھی حکومت ایسا نہیں کرتی ان کا کہناتھا کہ اگر اس سلسلے میں سفارتی پروٹوکول اورروایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو اس پر احتجاج کیاجائے گا،امریکی میڈیا میں بھی پاکستان کی جانب سے نوازشریف اور ٹرمپ کے درمیان ہونیوالی گفتگو کو لیک کرنے پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔‎

امریکہ ،بھارت اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم نوازشریف کی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کونمایاں کوریج دی۔امریکی ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم نوازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کونمایاں کوریج دی جب کہ ٹرمپ کی جانب سے استعمال کیے گئے الفاظ پر حیرانگی اور تعجب کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے غیر معمولی، لاجواب اور شاندار جیسے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاندار لوگوں کا خوبصورت ملک ہے اور دورہ پر خوشی ہوگی جب کہ ٹرمپ نے گفتگو میں وزیراعظم پاکستان کی تعریفیں بھی کیں۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ کی نوازشریف سے گفتگو ان کی سفارتی حکمت عملی کی ایک جھلک ہے جبکہ کہ سی این این نے وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریس ریلیز ناقابل یقین لگتی ہے۔

معروف بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘ نے پاکستان کے دعوے کے حوالے سے لکھا کہ ٹرمپ پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی بھی کردار ادا کرنے کوتیار ہیں۔بھارت کا انگریزی اخبار دی کین ہیرالڈ لکھتا ہے کہ ٹرمپ نے پاکستان کے مسائل حل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔اے بی سی نیوز  لکھتا ہے کہ ٹرمپ نےوزیراعظم نوازشریف کو بتایا ہے کہ تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں اور اسے وہ اپنے لیے باعث عزت سمجھیں گئے ۔سی بی ایس نیوز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو بہترین لوگوں کا ملک قرار دیا ہے ۔بھارتی اخبار ’’دی انڈین ایکسپریس ‘‘ لکھتا ہے کہ’’ نوازشریف کے مطابق ‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے نوازشریف کی کس طرح تعریف کی ۔

امریکی میگزین ٹائم میگزین نے اپنی ہیڈ لائن میں لکھا ہے کہ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کو’’ ٹرمپسٹ‘‘ فون کال کی ۔آسڑیلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ لکھتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں جبکہ سی آئی اے نے ایران کے حوالے سے خبردار کیا ہے ۔پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبون اپنی ہیڈلائن میں لکھتا ہے اسلام آبادمیں ایک ٹرمپ ٹاور؟ٹیلی گراف نے لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی عوام بہت ذہین ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…