اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

جاتے جاتے سچ زبان پر آہی گیا،اوباما پاکستان کے بارے میں بڑی بات کرگئے

datetime 2  دسمبر‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک)جاتے جاتے سچ زبان پر آہی گیا،اوباما پاکستان کے بارے میں بڑی بات کرگئے، تفصیلات کے مطابق اقتدار سے علیحدگی کے عین موقعے پر اوباما کی جانب سے پاکستان کے بارے میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے اب ایک اور انکشاف ترجمان وائٹ ہاﺅس نے کیا ہے کہ اوباما نے پاکستان کا دورہ کیوں نہیں کیا؟ دورہ نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کے پیچیدہ تعلقات کی وجہ سے اوباما پاکستان کا دورہ نہیں کرسکے ترجمان وائٹ ہاﺅس جوش ارنسٹ نے بتایا کہ اوباما کے دور صدارت کے گزشتہ آٹھ سال میں پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی پیچیدہ رہے اور ان معاملات میں سب سے بڑا مسئلہ اسامہ کے خلاف آپریشن بھی بنا، صدر اوباما پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے تھے مگر وہ ایسا نہیں کرسکے ،ترجمان نے کہا کہ ممکن ہے اوباما صدارت سے سبکدوشی کے بعد پاکستان کا دورہ کریں، ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں بیان پر سوال کے جواب نے ترجمان نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکارکردیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…