منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں فوجی بغاوت،ریاستی وزیراعلیٰ کے جوابی اقدام نے ہلچل م چادی

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی ،ریاستی وزیراعلی ممتا بینر جی نے فوج کی تعیناتی کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں فوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے، جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی ہے ۔ ریاستی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ ریاست کی وزیراعلیٰ ہوں ، بغیر اجازت فوج تعینات کی گئی جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی ، صوبے میں فوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اجازت کے بغیر ہائی وے پر فوج تعینات کی ، صوبے میں فوج کی تعیناتی وفاق اور جمہوریت پر حملہ ہے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ میں کچھ ٹول پلازوں پر فوجی اہلکاروں کی ’تعیناتی‘ کے بعد ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے پوری رات اپنے دفتر میں ہی گزاری اور یہ سوال اٹھایا کہ کیا یہ فوجی بغاوت ہے؟لیکن فوج کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشق ہے جو نو مشرقی ریاستوں میں کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر فوج کتنے ٹرکوں اور بسوں کی خدمات حاصل کرنے کی امید رکھ سکتی ہیں۔فوج کے مطابق یہ مشق ہر سال کی جاتی ہے لیکن ممتا بینرجی کا دعویٰ ہے کہ ریاستی حکومت کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔وزیراعلیٰ کے مطابق فوج کو ’ماک ڈرل‘ یا مشق کرنے کے لیے بھی ریاستی حکومت کی اجازت لینا ہوتی ہے جو اس ‎
کیس میں نہیں لی گئی۔ممتا بینرجی کے الزامات پر جمعہ کو پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں بھی جم کر ہنگامہ ہوا لیکن وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو اس مشق کی اطلاع تھی اور پولیس کے مشورے پر ہی اسے دو دن آگے بڑھایا گیا تھا۔ پہلے یہ مشق نومبر کے آخری ہفتے میں ہونا تھی۔فوجی کولکتہ میں سیکریٹیریٹ کے قریب ایک ٹول پلازے پر بھی تعینات تھے لیکن انھیں رات میں ہٹا لیا گیا۔

اس کے باوجود وزیر اعلیٰ پوری رات دفتر میں ہی رہیں۔انھوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’جمہوریت کی حفاظت کے لیے میں اپنے دفتر میں ہی رہوں گی‘ اور یہ کہ ریاست کے کئی دوسرے اضلاع میں بھی فوج کے جوان تعینات ہیں۔فوج کے دعوے کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’ہم فوج کا احترام کرتے ہیں لیکن آپ لوگوں کو گمراہ مت کیجیے۔‘ممتا بینرجی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ساتھ مل کر انڈیا میں نوٹ بندی کے فیصلے کے خلاف تحریک چلا رہی ہیں۔

رواں ہفتے ان کے ایک رکن پارلیمان نے الزام لگایا تھا کہ کولکتہ میں وزیر اعلیٰ کو اس وقت ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی جب ان کے جہاز کو ترجیحی بنیاد پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی حالانکہ پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا تھا کہ جہاز میں ایندھن بہت کم ہے۔

اس واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے لیکن اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرول اور پائلٹ کے درمیان غلط فہمی کی وجہ سے ایسا ہوا تھا۔انڈیا میں فوج کو عام طور پر سیاست سے الگ ہی رکھا جاتا ہے لیکن ممتا بینرجی کے الزامات کے پس منظر میں فوج کے مشرقی کمان کی جانب سے جمعہ کی صبح ایک پریس کانفرنس کی گئی جس میں کہا گیا کہ ٹول پلازوں پر تعینات جوان غیر مسلح تھے اور صرف بوقت ضرورت قابل استعمال ٹرکوں اور بسوں کی تعداد کا اندازہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔فوج نے ترنمول کانگریس کے ایک رکن پارلیمان کے اس الزام کو بھی یکسر مسترد کیا ہے کہ فوجی ان ٹول پلازوں پر پیسے اکھٹا کر رہے تھے۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…