جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت ٹوٹ رہاہے ،خالصتان بن کررہے گا،اہم علیحدگی پسند رہنمانے مودی سرکارکےلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )چیئرمین ورلڈ مسلم سکھ فیڈریشن و بانی ممبر دل خالصہ سردار منموہن سنگھ خالصہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر نریندر مودی کے مظالم کی وجہ سے بھارت ٹوٹنے کی طرف بڑھ رہا ہے ، پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی دھمکی دیکر سندھ طاس معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،بھارتی حکمران ہر گزرتے دن کے ساتھ جنگی جنون کو بڑھا رہے ہیں ، سکھ اور کشمیر ی بھارت سے مکمل آزادی چاہتے ہیں ، جب تک ہم خالصتان کو آزادنہیں کروا لیتے، ہماری جدوجہد جا ری رہے گی ،ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کر تے ہیں کہ کھل کر ہماری سیاسی حمایت کر ے اور ہماری آواز کو پارلیمنٹ میں لے کر آئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ سردارمنموہن سنگھ خالصہ نے کہا کہ بھارت میں ریاستی جبر کے شکار عوام کو انصاف نہیں مل سکا ، بھارتی ریاست مختلف علاقوں میں موجود سیاسی تنازعات کو حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ، بھارت میں مختلف انتہاپسند تنظیمیں زور پکڑ رہی ہیں اور لو گ بغاوت پر اتر آئے ہیں ،مو دی کے جا ری مظالم کی وجہ سے بھارت ٹوٹنے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 1960ء کی دہائی سے بھارتی پنجاب کے دریائی پانیوں کی لو ٹ مار کر کے قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور اب مو دی نے پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی دھمکی دے کر سندھ طاس معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، بھارتی حکمران ہر گزرتے دن کے ساتھ جنگی جنون کو بڑھا رہے ہیں ، مگر بھارتی حکمرانوں کی ان گیدڑ بھبکیوں اور خالی خولی دھمکیوں سے کوئی بھی خوفزدہ نہیں ہے ، ایک طرف تو بھارتی لیڈر شپ بلوچستان میں باغیوں کی امداد اور حوصلہ افزائی کر کے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی جارحیت کے خلاف لڑنے والے کشمیری بھائیوں کی حمایت کرنے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنا تی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ سکھ اور کشمیر ی بھارت سے مکمل آزادی چاہتے ہیں ۔ صرف خالصتان ہی سکھوں کے لئے واحد راستہ ہے ، 2020ء میں ہونیوالا سکھ ریفرنڈم خالصتان کے حصول کو ممکن بنائے گا ، جب تک ہم خالصتان کو آزادنہیں کروا لیتے ، ہماری جدوجہد جا ری رہے گی ۔سردار منموہن سنگھ خالصہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں قومو ں کے حق خود ارادیت کی قرار داد پیش کرنے پر پاکستان حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے آزادی کی خواہشمند قوموں کیلئے امید کی ایک کرن روشن ہوئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…