غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم ہیکروں نے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنیوالے دو اسرائیلی ٹی وی چینلز( چینل 2 اور چینل 10) کی نشریاتی فریکوینسی ہیک کر لی اور نشریات کے دوران اذان سمیت اسرائیلی قبضے
کیخلاف نعروں پر مشتمل کلپ چلا دیئے۔عبرانی چینل دیکھنے والے ناظرین نے بتایا کہ ‘ہیکروں’ نے دو ٹی وی چینلز کی نشریات کامیابی سے ہیک کر لیں اور اس میں اذان کے ریکارڈ شدہ کلپ چلا دیئے جس پر اسرائیلی
حکومت بوکھلا گئی ۔ اس کارروائی کا مقصد اسرائیل میں منظور کئے جانیوالے اس قانون کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا جس کے بموجب مقبوضہ بیت المقدس اور 48 کو اسرائیلی تسلط میں جانے والے علاقوں میں
لاؤڈ اسپیکروں پر اذان نشر کرنے پر پابندی لگانا مقصود ہے۔نشریات ہیک کرنے والوں نے مقبوضہ علاقوں میں لگنے والی حالیہ آگ کے ریکارڈ شدہ ویڈیو کلپ بھی چلائے جن پر اس آگ کو ‘اللہ کی طرف سے سزا’ جیسی عبارتیں بطور سب ٹائیٹلز درج تھیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل سے اب تک 200سے زیادہ مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، آگ اب مقبوضہ بیت المقدس کے نواح تک جاپہنچی ہے اور اس سے صرف یہودی بستی اس سے
متاثر ہوئی ہے،تازہ واقعے میں مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے میں ایک رہائشی عمارت آگ کی لپیٹ میں آنے سے 11افراد زخمی ہوگئے، 2کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق آگ بیت المقدس کے قریب پہنچ کر نزدیکی علاقوں میں تباہی مچا رہی ہے لیکن ذرائع کے مطابق اسرائیل میں بری طرح تباہی
مچانے اوراپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو جلا کر راکھ کر دینے والی خوفناک آگ جیسے ہی بیت المقدس کے پاس پہنچی تو معجزانہ طور پر اس نے اپنا رخ موڑ لیا جس پر دیکھنے والوں کی زبان سے سبحان اللہ کے کلمات جاری ہوگئے ۔