بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ دوطرفہ شراکت دار ی کو ناقابل شکست بنانے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔
یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوان نے پو چھے گئے اس سوال کے پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری ہوئی ہے اور کیا چین پاکستانی فوج کی نئی قیادت کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط تعلقات کی توقعات رکھتا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی سدا بہار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ہمیشہ سے سٹرٹیجک شراکت داری تعاون موجود ہے ، دونوں ملکوں کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہم اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے جنرل زبیر محمود حیات کی بطور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی آرمی چیف کی تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی تھی۔
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنے مشن میں کامیاب ہو ں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ فوجی تعلقات کی ترقی کیلئے کام کرتے رہے ہیں تا کہ ان کے دور میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو۔
’’ہم جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر یہ کام کریں گے‘‘ جنرل باجوہ کے آرمی چیف بنتے ہی چین نے بڑا اعلان کر دیا
30
نومبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں