امریکہ میں مسلمانوں کیساتھ اب وہی سلوک کیا جائیگا جو ہٹلر نے یہودیوں کیساتھ کیا تھا،خطرے کی گھنٹی بج گئی

27  ‬‮نومبر‬‮  2016

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تین مساجد میں دھمکی آمیز اور نفرت انگیز خطوط بھیجے گئے ہیں جن میں سے ایک خط میں مسلمانوں کو شیطان قرار دیتے ہوئے امریکہ چھوڑنے کا کہا گیا ہے خطوط میں مسلمانوں کیخلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں تین مساجد میں دھمکی آمیز اور نفرت انگیزخطوط بھیجے گئے ہیں ۔

ایک خط کیلی فورنیا کے علاقے سان ہوزے میں واقع مسجد کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ مسلمانوں کے ساتھ اب وہی سلوک کیا جائے گا جو ہٹلر نے یہودیوں کیساتھ کیا تھا۔ خط میں کہا گیا کہ مسلمانوں کیلئے عقلمندانہ مشورہ یہی ہے کہ وہ اپنا سامان باندھیں اور یہاں سے نکل جائیں جبکہ خط کے آخر میں صدرڈونلڈ ٹرمپ زندہ باد لکھا گیا ہے۔

دوسری جانب لاس اینجلس میں واقع کونسل فار امریکن اسلامک ریلیشنز ( سی اے آئی آر ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسام الیوش نے دھمکی آمیز خط کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات نے ایسے واقعات کو جنم دیا اور اب ان کے حامی بھی اسی فکر کے حامل ہیں۔ اگرچہ ٹرمپ اب ان سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے کہ لیکن ٹرمپ خود کو تمام امریکیوں کا صدرثابت کریں۔سان ہوزے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جو ایک نفرت پر مبنی سانحہ بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…