اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پرپاکستان اتناخوف طاری ہے کہ بھارتی حکومت اوراس کے ادارے کبھی کبوترکی گرفتاری اورکبھی پاکستانی پتنگ پکڑنے کے دعوے کرتے رہتے ہیں ۔اب بھارت میں پھلوں کی پیٹی سے پاکستان کی تعریف لکھاسیب نکل آیاجس پر
نئی دہلی پولیس نے پرچہ کاٹ دیا۔ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں سیب جمنانگرکے ایک پھل فروش کی پیٹی سے نکلااوریہ پھل فروش وہی پاکستان کے تعریفی کلمات والاسیب لے کرپولیس کے پاس پہنچ گیاجس پربھارتی پولیس نے پرچہ کاٹ دیا
اوراس واقعہ کے بعد بھارتی پولیس نے نیودہلی کے تمام پھل فروشوں اورمنڈیوں کے آرھتیوں کوتحقیقات کےلئے طلب کرلیاہے ۔