پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی

datetime 18  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے 19 سے 22 مئی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کردیا۔

بیان کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، قصور، ملتان اور گرد و نواح میں بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی 19 سے 22 مئی کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ڑالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور خضدار متاثرہ علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں مجموعی طور پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ متوقع ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال، سوات، پشاور، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور لنڈی کوتل میں بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ اور کوٹلی میں بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش متوقع ہے،گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گانچھے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی کہ شدید گرمی یا شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز ہواؤں اور شدید بارش کے دوران کمزور تنصیبات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، جبکہ خطرے سے دوچار علاقوں کے مکین مقامی انتظامیہ اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…