اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز

datetime 18  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کی جانب سے بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز کر دی گئی۔

ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 27۔2026 کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کر دیں۔بجٹ تجاویز میں یہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ تجاویز میں کہا گیا کہ تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد کم کر کے 35 فیصد سے 30 فیصد کی جائے۔اسی طرح، تنخواہ دارطبقے پر 9 فیصد سرچارج کو ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ایف پی سی سی آئی نے آئندہ بجٹ میں سپر ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ برآمدات میں اضافے کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فائنل ٹیکس ریجیم بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی نے آئی ٹی شعبے پر عائد 25 فیصد برآمدی ٹیکس کی شرح کو 2035 تک برقرار رکھنے، ایس ایم ای ٹرن اوورکی حد 25 کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ کرنے اور مینوفیکچررز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کو 29 سے کم کرکے 20فیصد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…