اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترک صدر طیب اردوان کے بیٹے بلال اردوان بھی کرپشن، منی لانڈرنگ اورسنگین جرائم میں ملوث نکلے، کس ملک میں زیر تفتیش ہیں؟

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر طیب اردوان کے صاحبزادے بلال اردوان بھی کرپشن، منی لانڈرنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث نکلے۔ تفصیل کے مطابق معروف برطانوی اخبار ’’انڈیپینڈنٹ‘‘ کے مطابق بلال اردوان اٹلی میں کرپشن، منی لانڈرنگ اور دیگر کیسز کے سلسلے میں زیر تفتیش بھی ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق اٹلی کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اگلے مرحلے میں منی لانڈرنگ اور کرپشن کیسز بارے ترک صدر طیب اردوان سے بھی تحقیقات کریں گے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ترک صدر کے بیٹے بلال اردوان اربوں روپے کی کرپشن، منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔
اس سے قبل ’نیو ایسٹرن آؤٹ لک‘ نامی آن لائن جریدے پر بھی مصنف اور تحقیق کار ایف ولیم اینگڈال کا ایک ایسا ہی مضمون شائع ہوا ہے جس میں الزام بازی کرتے ہوئے دعویٰ کردیا گیا ہے کہ ترک صدر کے بیٹے بلال اردوان کا داعش کے ساتھ قریبی گٹھ جوڑ ہے اور وہ داعش کا غیر قانونی تیل سمگل کرنے والے نمایاں ترین کردار ہیں۔مصنف کا کہنا ہے کہ داعش کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ اس کے زیر قبضہ علاقے میں تیل کی فروخت ہے، جسے ممکن بنانے کے لئے سب سے اہم کردار رجب طیب اردوان کے صاحبزادے بلال طیب اردوان ادا کرتے ہیں۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ترک صدر کے صاحبزادے کئی بحری کمپنیوں کے مالک ہیں جنہیں داعش سے خام تیل لے کر یورپی و ایشیائی ملکوں کو بیچنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، جبکہ ترکی خود بھی داعش سے تیل سمگل کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…