جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

’’بھارت میں خون کی ہولی ‘‘ اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں کہ کہرام مچ گیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

نئی دہلی /کانپور(آئی این پی ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرین کی ایک درجن سے زائد بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے 100 افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو گئے،بیشتر زخمیوںکی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ہے ،وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ  حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے ، حادثے کے متاثرین کی مالی معاونت بھی کی جائے گی اور ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی  کی جائے گی۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ اندور ایکسپریس کی 14 بوگیاں ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور سے 100 کلو میٹر دور پورکھیاں میں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں  100افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔ واقعہ رات 3 بجے کے قریب پیش آیا جب زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔بھارتی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں ٹرین کی 2 کوچز میں ہوئیں جب کہ مسافروں کو ان کی منزل پر روانہ کرنے کے لئے متبادل گاڑی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ٹرین حادثے کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو فوری طورپر پر جائے حادثہ پر پہنچنے کا حکم دے دیا ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ انھوں نے وزیر ریل سوریش پرہبو سے بات کی ہے جو موجود حالات کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیر ریلوے سریش پرابھو نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حادثے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے جب کہ حادثے کے متاثرین کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔ انکا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی  کی جائے گی۔حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین پر سفر کرنے والے ایک مسافر نے بتایا کہ ‘رات کے تین بجے کے قریب ہمیں زوردار جھٹکا لگا۔ کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ہر ایک صدمے میں تھا، میں نے خود کئی لاشیں اور زخمی دیکھے۔کانپور سٹیشن ریلوے کے اہم جنکشنز میں سے ایک ہے اور یہاں سے ہر روز سینکڑوں ٹرینیں گزرتی ہیں۔ریلوے کے ترجمان انیل سکسینا نے بتایا کہ کانپور سے گزرنے والی دوسری ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔بھارت میں ریلوے کا نظام پرانا ہونے کے سبب ٹرین کے حادثے معمول کی بات ہیں۔ایک اندازے کے مطابق بھارت میں ایک دن میں دو کروڑ 30 لاکھ افراد ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…