پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کے بعد اس قدر مایوس ہو گئی تھی کہ میں نے یہ اقدام اٹھا لیا تھا، ہیلری کلنٹن کا حیران کن انکشاف

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

واشنگٹن( آن لائن )امریکی صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد پہلی عوامی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد وہ سخت مایوس ہو گئی تھیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں ایک تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ وہ اس قدر مایوس تھیں کہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہتی تھیں۔انھوں نے بچوں کے ایک خیراتی ادارے کو بتایا کہ انتخابات نے بہت سے امریکیوں کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔کلنٹن نے مجموعی طور پر زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے لیکن وہ الیکٹورل کالج کی گنتی میں ڈونلڈ ٹرمپ سے پیچھے رہ گئیں۔انھوں نے چلڈرنز ڈیفنس فنڈ کو بتایا: ‘مجھے اعتراف ہے کہ یہاں آنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔’پچھلے ہفتے میں ایسے لمحے آئے جب میں کوئی اچھی کتاب لے کر بستر پر لیٹے رہنا چاہتی تھی اور میرا کبھی بھی گھر سے باہر نکلنے کو جی نہیں چاہتا تھا۔’میں جانتی ہوں کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔ میں بھی مایوس ہوں، اتنی کہ الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔’میں جانتی ہوں کہ یہ آسان نہیں ہے۔
میں جانتی ہوں کہ گذشتہ ہفتے بہت سے لوگوں نے خود سے سوال کیا ہے کہ کیا امریکہ وہی ملک ہے جیسا ملک ہم اسے سمجھتے تھے۔’انتخاب سے خلیج گہری ہو گئی ہے، لیکن میری بات غور سے سنیں۔ امریکہ کی خاطر، اپنے بچوں کی خاطر، اپنے ملک پر اعتماد رکھیں، اپنی اقدار کے لیے لڑیں اور کبھی بھی ہمت نہ ہاریں۔اپنی شکست کے بعد سے ہلیری کلنٹن نے خود کو محدود رکھا ہوا تھا، البتہ چند دن پہلے انھیں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اس سے پہلے افشا ہونے والی ایک فون کال میں انھوں نے اپنی شکست کی ذمہ داری ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی پر ڈالی تھی۔ادھر نیویارک کے میئر نے کہا ہے کہ انھوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ نیویارک کے شہری ‘خوف زدہ’ ہیں ان کی انتظامیہ کیا تبدیلیاں لے کر آئے گی۔بل ڈی بلازیو نے کہا کہ ٹرمپ ٹاور میں ایک ملاقات کے دوران انھوں نے ٹرمپ کو خبردار کیا کہ وہ بغیر دستاویزات تارکینِ وطن کو ملک بدری سے بچانے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ‘تارکینِ وطن کے حتمی شہر میں ٹرمپ کا منصوبہ نہیں چلے گا۔’ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد لاکھوں غیرملکی تارکینِ وطن کو ملک بدر کر دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…