بیجنگ (آئی این پی) تیسری دنیاکی تین روزہ انٹرنیٹ کانفرنس چین کے مشرقی صوبے زی جیانگ کے شہر وو زین میں شروع ہو گئی ہے ، چینی صدر شی جن پنگ کانفرنس سے خطاب کریں گے ، چین میں جون 2016ء تک 710ملین افراد آن لائن سہولت استعمال کرتے ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے ، ان میں سے 95فیصد افراد چین کے شہروں ، قصبوں اور دیہات میں رہتے ہیں ،2012ء میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں نیشنل کانگرس کے اجلاس میں چین کو دنیا میں انٹرنیٹ پاور بنانے کیلئے کوششیں شروع کی گئی تھیں جن پر نومبر 2013ء ،فروری 2014ء ، اکتوبر 2014ء ، اپریل 2014ء ، اگست 2016ء،اکتوبر 2016ء اور نومبر 2016ء کے اجلاسوں میں بھی زور دیا گیا ، ان اجلاسوں میں یہ کہا گیا تھا کہ 2020ء تک چین دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ طاقت بن جائے گا تا ہم اس کے ساتھ ساتھ نومبر 2016ء کے اجلاس میں ایسے قوانین بنانے پر بھی زوردیا گیا جن کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی منفی سرگرمیوں کو روکا جا سکے ، سائبر کرائم کی مانیٹرنگ اور انٹرنیٹ جرائم کیلئے قوانین وضع کئے گئے تا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ملکی سلامتی کو نقصان نہ پہنچا سکیں ، ان قوانین میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے سزائیں مختص کی گئی تھیں ۔