پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

صدر منتخب ہوتے ہی ٹرمپ نے دنیا کو حیران کرنا شروع کر دیا ۔۔ ۔ کس کام میں باراک اوبامااور ہیلری کو پیچھے چھوڑ دیا ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

نیویارک (آئی این پی) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالورز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ٹرمپ نے ٹویٹر پر سابق صدر براک اوباما اور اپنی حریف ہیلری کلنٹن کے بھی ریکارڈ توڑدیے ٹرمپ کے موجودہ فالورزکی تعداد 1 کروڑ 48 لاکھ تک جا پہنچی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالورز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے قبل جو لوگ ان سے اختلاف رکھتے تھے اب وہ بھی ان کی فالورزکی فہرست میں نظرآنے لگے ہیں۔ ٹرمپ کے فالورز میں دنیا بھرکی اہم شخصیات شامل ہیں جن میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم، صدور، سماجی رہنما، سیاستدان،اداکار، فنکار، صحافی، ادیب، دانشور، شاعر، صنعت کار، وکلا و زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔جہاں دنیا بھرسے ٹرمپ کے فالورز منظرعام پر آئے ہیں وہیں پاکستان سے بھی اہم شخصیات ٹرمپ کے چاہنے والوں کی فہرست میں نمایاں نظر آتی ہیں جن میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، شیری رحمن، مریم نوازسمیت اہم سیاسی، سماجی رہنما اور نامور صحافی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…