اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

برطانوی ویزہ لینے والے افرادکےلئے بڑی خبر،ماہرین نےآگاہ کردیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(اے پی پی) برطانوی ماہرین معاشیات نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور شہریوں کے قرضوں میں اضافے کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق ماہرین معاشیات کا خیال ہے کہ یورپی یونین سے الگ ہونے کا عمل مکمل ہو جانے کے بعد برطانیہ میں مہنگائی اور صارفین کے قرضوں میں اضافہ ہوگا جبکہ تنخواہوں کے حجم میں اضافے کی شرح انتہائی کم قرار دی گئی ہے۔

برطانیہ کے مالیاتی شعبے میں سرگرم عمل منی ایڈوائیس ٹرسٹ کے سربراہ جوانا ایلسن نے بھی مہنگائی کی بڑھتی شرح کی جانب تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا اس وقت برطانوی گھرانوں کی بڑی تعداد ملک کے مالی بحران کے بعد اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو پائی ہے۔ ماہرین معاشیات کے تخمینوں کے مطابق 2017ء کے دوران برطانیہ میں مہنگائی کی شرح ایک فیصد سے بڑھ کر چار فیصد تک پہنچ جائے گی۔ ماہرین نے خیال ظاہر کیا برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی، درآمداتی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا باعث ہوگی۔
ماہرین معاشیات کاکہناہے کہ برطانیہ جانے والے غیرملکی افراد کوپہلے برطانیہ کی معیشت کاعلم ہوناچاہیے کہ اب برطانوی معیشت غیرملکیوں کابوجھ ا ٹھانے کے قابل نہیں رہی ہے ۔ماہرین کاکہناتھاکہ غیرملکیوں کوبرطانوی ویزہ پرانحصارنہیں کرناچاہیے کیونکہ اب برطانیہ میں کام کرنے کے حالات غیرملکی افراد کےلئے اچھے نہیں رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…