پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’ٹرمپ کی جیت بھاری پڑ گئی ‘‘ امریکیوں کی بڑی تعداد کے بعد 3معروف ترین شخصیات نے امریکہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اداکار بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ناخوش ہیں، ہالی ووڈ کے کئی اداکار اور گلوکار ملک چھوڑنے کی باتیں کرنے لگے۔ہالی ووڈ کے فنکار بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے انتہائی پریشان ہیں، کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے ری پبلکن امیدوار کی فتح کی صورت میں امریکا چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ہالی ووڈ اداکارہ باربرا اسٹریسنڈ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے یقین نہیں آتا، میں کینیڈا سمیت کسی بھی مل جانے کیلئے تیار ہوں۔ برائن کرانسٹن کا کہنا ہے کہ میں یقیناً کہیں اور منتقل ہوجاؤں گا، یہ میرے لئے کسی بھی قابل قبول نہیں ہوگا۔نوجوان گلوکارہ ملی سائرس کہتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی میرے لئے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں، میں یہاں سے چلی جاؤں گی۔
دوسری جانب سیاست کے میدان میں اترنے والی مشاہیر عالمی شخصیات میں سے کئی ایسی ہیں جو سیاست سے پہلے فلمی دنیا میں درجہ اول، دوم یا کسی بھی شکل میں جزوقتی اداکاری کے جوہر بھی دکھاتے رہے ہیں۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک طربیہ فلم میں اضافی ادکارا کے طور پر مختصر وقت کے لیے اداکاری کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویسے تو ایک کاروباری شخصیت کے طور پر جانتے ہیں مگر سنہ 1992 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی امریکی فلم’’ہوم الون ٹو‘‘ ٹرمپ نے مختصر وقت کے لیے اس فلم میں اداکاری بھی کی۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ فلم کا ایک ویڈیو کلپ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اس فلم میں اداکاری کرتے دکھایا گیا ہے۔اس فلم میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہوٹل میں اداکاری کی اور کیوین کا کردار کرنے والے ماوکلی کالن نامی بچے نے اسے ہوٹل کے استقبالیہ روم کے بارے میں پوچھا تو ٹرمپ نے اس کی رہ نمائی کرتے ہوئے بتایا کہ استقبالیہ روم ہوٹل کی بائیں طرف کی گیلری میں واقع ہے۔سوشل میڈیا پر مشتہر ہونے والی اس فوٹیج پر بھر پور تبصرے بھی جاری ہیں اور لوگ اس ویڈیو کو کمپارس سے صدر تک کے عنوان سے زیادہ سے زیادہ شیئر کررہے ہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…