پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اس شخص کو اگر ایٹمی ہتھیاروں کا انچارج بنا دیاگیا تو دنیا کو کیا خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ؟ دعوے نے تہلکہ مچا دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر براک اوباما نے نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے شخص کو ایٹمی ہتھیاروں کا انچارج نہیں بنایا جا سکتا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹرمپ کا بیان ٹوئٹ ان کی انتخابی مہم ایڈٹ کرکے دیتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست فلوریڈا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نہ صرف غیر ذمہ دار ہیں بلکہ ملک و قوم کے ساتھ پوری دنیا کیلئے خطرہ بھی ہیں۔براک اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ براہ راست سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے اور نہ ہی کوئی ٹوئٹ کرسکتے ہیں۔ان کی انتخابی مہم کی ٹیم ٹرمپ کے بیان،ٹوئٹ اور دیگر معلومات کا جائزہ لے کر جاری کرتی ہے۔اوباما نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دار شخص ایٹمی ہتھیاروں کا کیا حشر کرے گا، تارکین وطن کے مسائل اور میکسیکو سمیت پڑوسی ملکوں سے کیا برتاو کرے گا؟اوباما نے کہا کہ انہوں نے ہلیری کلنٹن کو ووٹ دے دیا ہے اور عوام بھی ہلیری کو بھرپور ووٹ دیکر کامیاب کریں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ریپبلکن لیڈرزبھی ہلیری کلنٹن کوبہترین وزیرخارجہ سمجھتے تھے،ڈیموکریٹس کے دورمیں ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا ہوئے۔عوامی حمایت سے بحرانوں سے نکلنے میں کامیاب رہے جبکہ ڈونلڈٹرمپ کے مشیربھی ان پربھروسہ نہیں کرتے۔عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو مسترد کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…