سیئؤل(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا میں وزیراعظم کو برطرف کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم کی برطرفی کرپشن سکینڈل کے باعث عمل میں آئی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کورین صدر پارک گیون ہائی نے بدھ کے روز اپنے وزیراعظم کے تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔صدارتی ترجمان جونگ یون کوک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم وانگ کوئے ین کو ان کے عہدے سے ہٹا کر نیا وزیراعظم سیئول کو کمین یونیورسٹی کے پروفیسر کم بیانگ جون کو مقرر کردیا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں وزیراعظم کی حیثیت علامتی ہوتی ہے وہ عموماً صدر کے نائب کے طور ذمہ داریاں سرانجام دیتا ہے، بدھ کو جنوبی کورین صدر نے یم جونگ یونگ کو وزیر خزانہ اور پارک سیونگ جو کو قومی سلامتی کا وزیر بھی مقرر کیا ہے