اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بیٹی نے سوشل میڈیا پر باراک اوباما کا مذاق بنا دیا ۔۔ کیا کہا ؟ جان کر چونک اٹھیں گے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘سنیپ چیٹ پر ان کا مذاق اڑیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ان کی بیٹی ساشا نے گھر والوں کے ساتھ ڈنر پر سوشل نیٹ ورک کے موضوع پربات چیت کو خاموشی سے ریکارڈ کر کے اپنے تبصرے کے ساتھ دوستوں کے ساتھ شیئر کر دیا تھا۔اس سال جولائی میں انھوں نے کہا تھا کہ ان کی بیٹی ٹوئٹ کرتی ہیں جس کی وجہ سے میڈیا کے کئی ادارے ان کے اصل اکاونٹ کا کھوج لگانے میں لگ گئے۔لیکن یہ سب خفیہ ہی رہا اور اس طرح سنیپ چیٹ کی کاپی بھی عام نہیں ہو سکی۔ سنیپ چیٹ ایپلیکیشن پر پیغام دیکھ لینے کے بعد خود بخود عائب ہو جاتا ہے لیکن ان سب پابندیوں یا احتیاطی طریقوں سے نمٹنے کے راستے بھی موجود ہیں۔اوباما نے کہا کہ ساشا انھیں سنیپ چیٹ پر ہدایات دیتی رہتی ہیں۔ایک رات جب ہم ڈنر کر رہے تھے اور میں نے پڑھا تھا کہ سنیٹ چیٹ اس کی عمر کے نوجوانوں میں بہت مقبول ہو رہا تو میں نے ساشا سے پوچھا کہ مجھے سنیپ چیٹ کے بارے میں کچھ بتاؤ۔ساشا نے بتانا شروع کیا کہ آپ اس پر اپنی تصویروں سے شکلیں بنا سکتے ہیں اور اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہے۔اس کے بعد میں اور مشیل اکیلے بیٹھے تھے تو میں نے کہا کہ یہ دلچسپ چیز ہے نا۔اور اس کے بعد مجھے پتا چلا کہ وہ یہ سب کچھ ریکارڈ کرتی رہی اور پھر اس نے یہ ریکارڈنگ اپنے دوستوں کو بھیجی کہ دیکھو میرے ڈیڈ ہمیں سوشل میڈیا کے بارے میں لیکچر دے رہے ہیں۔ ساشا نے اپنی تصویر بھی اس شکل کے ساتھ بنائی جیسے وہ بور ہو رہی ہو۔امریکی صدر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے اس سال جون میں سنیپ چیٹ جوائن کیا اور ان کی بڑی صاحبزادی مالیا کو یہ پوسٹ بہت پسند آئی۔صدر نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ ان کا آئی فون صرف ای میل وصول کرنے اور انٹر نیٹ دیکھنے تک محدود ہے اور اس سے تصویر نہیں لی جا سکتی، موسیقی سنی نہیں جا سکتی، حتی کہ کال بھی نہیں کی جا سکتی۔انھوں نے کہا کہ صدارت کے دوران ان کا یہ اصول رہا اور ان کا خیال تھا کہ کسی دن کوئی ان کی ای میل پڑھ لے گا۔ اس لیے انھوں نے کہا کہ انھوں نے کوئی ای میل نہیں بھیجی تاکہ کبھی یہ کسی اخبار کے سر ورق پر شائع نہ کر دی جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…