بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے بعد دوست میں ملک میں بھی دھماکہ ، ہلاکتیں ، درجنوں زخمی, چین کے شمال مغربی صوبے شانزی کی فوجو کاونٹی میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور 95 زخمی ہوگئے ،دھماکے سے بعض عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، دھماکے سے زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شن من ٹاون میں واقع ایک ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ دھماکہ ایک عمارت میں غیر قانونی طور پر دھماکہ خیز مواد رکھنے کی وجہ سے ہوا ہے تاہم اس کی سرکاری حکام نے تصدیق نہیں کی۔ جس عمارت میں دھماکہ ہوا وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اطراف کی عمارتوں اور ہسپتال کو بھی شدید نقصان پہنچا اور بہت سی کاریں بھی تباہ ہوگئیں۔زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔