بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

برموداٹرائی اینگل کا راز فاش، وہ حقیقت سامنے آگئی جس کی جستجو میں سائنسدان عرصے سے لگے ہوئے تھے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برموداٹرائی اینگل کا راز فاش، وہ حقیقت سامنے آگئی جس کی جستجو میں سائنسدان عرصے سے لگے ہوئے تھے، تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار اپکسپریس نے امریکی کلوریڈوسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی رپورٹ کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں اور بالاخر برمودا ٹرائینگل کی پراسراریت کا ڈراپ سین کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق برمودا ٹرائی اینگل میں جہازوں کی تباہی کاراز زمین کے اندر نہیں بلکہ آسمان پر تھا جس کو بالاخر سائنسدانوں نے پالیا ہے برموداٹرائینگل کے اوپر چھ کونوں والے بادل دیکھے گئے ہیں جو دراصل ہوائی بم ہیں، ان بادلوں کی ہوا میں رفتار170میل فی گھنٹہ ہے اور یہی بادل ہوائی جہازوں اوربحری جہازوں کے سمندرمیں غرق ہونے کی اصل وجہ ہیں، ماہر موسمیات ڈاکٹر سٹیوملر نے بتایا کہ سیٹلائٹ کی مدد سے برموداٹرائی اینگل میں مختلف مقامات پر چھ کونوں والے بادل دیکھے

گئے ہیں جو کہ حیرت انگیز ہیں،عم طورپربادلوں کی ترتیب بے ڈھنگی ہوتی ہے جب ریڈار سیٹلائٹس کی مدد سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی کہ ان بادلوں کے نیچے سمندرمیں کیا ہورہاہے تو معلوم ہوا کہ ان بادلوں کے نیچے بھی سمندر ی ہوا کی رفتار170میل فی گھنٹہ ہے،یہ ہوا تیز رفتاری سے سمندر کی سطح سے ٹکراتی ہے تو دھماکے کی سی صورتحال پیداہوتی ہے اور یہی ہوا ہوائی جہاز یا بحری جہاز کو کھینچ کر اپنے ساتھ سمندرمیں غرق کرنے کے لئے بہت ہے ایسے بادل اس علاقے میں بھی دیکھے گئے ہیں جو کہ بہت بڑے تھے جن کا پھیلاؤ بیس سے پچپن میل کے علاقے پر محیط تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…