مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب میں شاہی خاندان کے اہم ترین رکن کو منگل کے روز سزائے موت دی گئی ہے، لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جس شہزادے کا سر قلم کیا گیا ہے وہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کا بھتیجا تھا۔تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ترکی بن سعود الکبیر کو اپنے ہی دوست عادل المحیمید کے قتل کے جرم میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے حکم پر سزائے موت دی گئی۔ اس موقع پر شہزادے کے اہل خانہ نے مقتول کے لواحقین کو دیت کی رقم دینے کی بھرپور کوشش کی تاہم مقتول کے والد نے یہ رقم لینے سے انکار کردیا جس کے بعد سعودی دار الحکومت ریاض میں شہزادے کا سر قلم کردیا گیا۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق شہزادے کے والد نے صلح کیلئے بارہا کوشش کی تاہم متاثرہ خاندان ا?خری وقت تک خون بہا (دیت کی رقم) لینے پر رضامند نہیں ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سر قلم ہونے سے قبل مجرم کی اہل خانہ سے ملاقات کروائی گئی،شہزادہ تْرکی نے زندگی کے ا?خری چند گھنٹے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارے۔رپورٹ میں لکھا ہے کہ سزائے موت کے لیے لے جائے جانے سے قبل شہزادے نے اہلخانہ سے خدا حافظ کہا، بعد ازاں شام 4.13 منٹ پر ریاض میں شہزادے کا سر قلم کردیا گیا۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس بے نام شہزادے کو نومبر 2014 میں اپنے دوست کو قتل کرنے پر بھی سزائے موت سنائی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق سزائے موت کے وقت سعودی شاہی خاندان کے سینکڑوں معززین سمیت دیگر حکومتی شخصیات اربوں ریال ہاتھ میں لے کر دیت دینے کیلئے تیار کھڑے تھے تاہم مقتول کے والد نے یہ رقم لینے سے انکار کردیا۔ دنیا میں جرم کے بعد جہاں بھی انصاف کا بول بالا ہوجائے وہاں معاشرہ درستگی کی جانب گامزن ہونے لگتا ہے اور ریاست بھی اپنی جڑیں مضبوط کر لیتی ہے۔کچھ ایسا ہی سعودی عرب میں ہوا ہے جہاں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادے ترکی بن سعود الکبیر کو قتل کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہزادہ ترکی بن سعود الکبیر کو آج شاہ سلمان کے حکم پر قصاص میں سزائے موت دی گئی ہے۔شہزادہ ترکی نے تین سال قبل عادل المحیمیدنامی نوجوان کو قتل کیا تھا جس کے بعد سعودی پولیس نے شہزادے کو گرفتار کرلیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر سعودی سپریم کورٹ نے شہزادے کو موت کی سزا سنائی جس کے بعد شہزادے کے اقرباء4 نے مقتول کے لواحقین کو منہ مانگی دیت دینے کی کوشش کی۔لیکن مقتول کے لواحقین نے کسی قسم کی دیت لینے سے انکار کردیا۔جس پرمنگل کو شاہ سلمان کے حکم پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شہزادہ ترکی کو سزائے موت دے دی گئی۔شاہ سلمان کے اس حکم پر شہریوں نے سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔اس شہزادے کو 3سال قبل ایک سعودی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق شہزادے کویہ سزا ریاض کے مضافات میں ال تھوماما کے علاقے میں ہونے والی ایک لڑائی کے دوران ہونے والیقتل پر سنائی گئی تھی۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترک بن سعود الکبیر نے سعودی شہری عدیل بن سلیمان بن عبدالکریم محمد کو قتل کیا تھا۔اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزا کو برقرار رکھا ، جس کے بعد عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلیے شاہی فرمان جاری کیا گیا۔ مقتول کے خاندان نے شہزادے سے خون بہا لینے سے انکار کر دیا تھا۔ مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ انہیں انصاف چاہیے۔ جس پر ترکی بن سعود الکبیر کو کل صبح سزائے موت دے دی گئی۔
سرقلم کئے جانے سے پہلے سعودی شہزادے کے آخری لمحات،عبرتناک انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
تھینک گاڈ
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز
-
ادھار ایپس سے پیسے لینے والوں کے لیے اہم خبر: ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا



















































