پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

’’دنیا کے بااثر ترین نوجوانوں کی فہرست جاری‘‘ پاکستان سے کونسے دو نوجوان بازی لے گئے؟

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹائم میگزین نے 2016 میں دنیا کے 30 بااثر نوجوانوں کی فہرست جاری کردی جس میں سب سے کم عمر میں نوبیل امن انعام حاصل کرنے والی پاکستان کی ملالہ یوسف زئی اور کراچی کے گیمر سمیل حسن نام شامل کروانے میں کامیاب ہوگئے۔17 سالہ سمیل حسن گزشتہ سال چین میں ایشن چیمپین شپ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے جہاں ان کی ٹیم نے 12 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی تھی۔رپورٹس کے مطابق سمیل حسن وہ واحد نوجوان ہے جس نے سب سے کم عمر میں گیم کھیلنے پر بطور انعام 10 لاکھ ڈالر سے زائد حاصل کیے۔یہ نوجوان 2014 میں امریکا منتقل ہوگیا تھا جہاں اس نے اپنی جیتی ہوئی رقم کا کچھ حصہ خرچ کیا، اب اس کے پاس 23 لاکھ ڈالر کے قریب موجود ہیں اور وہ اپنی خاندان کے لیے ایک گھر بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ٹائم میگزین کے مطابق طویل عرصے سے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی 19 سالہ ملالہ یوسف زئی بھی اس فہرست میں شامل ہے، ملالہ کی تنظیم دی ملالہ فنڈ کو تقریبا دنیا بھر سے نامور شخصیات کی امداد حاصل ہے، اس وقت ملالہ عالمی رہنماوں پر زور دے رہی ہیں کہ وہ رواں برس ایک ارب 40 کروڑ ڈالر نوجوان مہاجرین کی تعلیم کے لیے مختص کریں۔واضح رہے کہ 2012 میں سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نامعلوم افراد نے نجی سکول کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں ملالہ یوسف زئی زخمی ہوگئی تھیں، اس وقت ملالہ کی عمر 11 سال تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…