بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

طیارہ بردار روسی بحری بیڑہ چل پڑا،ناروے کی تصدیق،دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(این این آئی)طیارہ بردار روسی بحری بیڑہ چل پڑا،ناروے کی تصدیق،دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی،ناروے کی فوج نے روس کے اکلوتے طیارہ بردار بحری بیڑے کو جنگی کشتیوں کی فول پروف سیکیورٹی میں شام کی سمت روانہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ناروے کی فوج کی جانب سے نشر کی گئی ایک تصویر میں روسی بحری بیڑہ دکھایا گیا ہے جو کھلے سمندر میں روانہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ناروے کی آپریشن کنٹرول روم کی ترجمان کمانڈنٹ آفیسر الیزا بیتھ ایکلاند نے بتایا کہ روسی طیارہ بردار بیڑے کی تصاویر ایڈ مرل کوزنیٹوف نے لی تھیں لی گئی تھیں۔ طیارہ بردار جنگی بیڑہ ناروے کے ساحل کے قریب سے عالمی سمندری حدود میں سفر کررہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سمندر میں سفر کرنے والے روسی بحری بیڑے سے رابطہ کیا گیا تو جواب میں بتایا گیا تھا کہ وہ بحر متوسط کی طرف جا رہے ہیں۔ طیارہ بردار بیڑے کے ہمراہ بڑی تعداد میں جنگی کشتیاں بھی

جا رہی تھیں۔ ترجمان نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں جنگی کشتیوں کو ماضی میں کبھی ایک ساتھ جاتے نہیں دیکھا گیا۔الیزابیتھ ایکلاند نے کہا کہ ناروے کے ساحل کے قریب سے گذرنے والے روسی بحری قافلے پیچھے پیچھے ناورے کا ایک جنگی جہاز بھی جائے گا اور کافی دور ہونے کے بعد یہ ذمہ داری نیٹو کے کسی دوسرے رکن ملکوں کو دے دی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ناروے کی فوج اور روسی طیارہ بردار جہاز کے درمیان رابطے قائم ہیں۔ادھر دوسری جانب روسی بحری بیڑے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی طرف روانہ کردہ جنگی بیڑے کا مقصد خطے میں روسی فوج کی عسکری موجودگی کو مزید تقویت دینا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…