انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ وہ چاہیں یا انکار کریں، ہماری افواج عراق کے شہر موصل کی واپسی کے معرکے میں شریک ہوں گی۔ اگر ترکی موصل آپریشن میں شریک نہ ہوا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ایردوآن نے اس مطالبے پر حیرت کا اظہار کیا جس میں کہا گیا کہ ترکی کی افواج عراق میں داخل ہو کر موصل آپریشن میں شریک نہ ہوں۔ ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ ہماری طویل اور مشترکہ سرحد ہے اور مشترکہ تاریخ ہمیں موصل میں اکٹھا کرتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترکی موصل میں مؤثر ہوگا۔بعشیقہ عسکری کیمپ کے بارے میں ایردوآن کا کہنا تھا کہ ہم بعشیقہ میں ہیں اور وہاں سے ہرگز نہیں نکلیں گے۔اس سے قبل ترکی کے صدر یہ کہہ چکے ہیں کہ عراق کے لیے اکیلے داعش تنظیم کو موصل سے نکالنا ممکن نہیں۔