اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بھارت، چین کا غصہ اتارنے کیلئے پاکستان کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/گوا (آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برکس اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان کو دہشتگردوں کی لیبارٹری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو سب سے زیادہ براہ راست سنگین خطرہ دہشتگردی سے ہے جس کی لیبارٹری بھارت کے پڑوس میں ایک ملک ہے ،یہ ملک نہ صرف دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے بلکہ ایک ایسی ذہنیت کو تیا رکررہا ہے جو دہشتگردی کو سیاسی فوائد کیلئے جائز قرار دیتی ہے۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق گوا میں ہونے والے دوروزہ برکس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی ہمارے خطے میں امن ،سلامتی اور ترقی کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے ۔بدقسمتی سے اس کی لیبارٹری بھارت کے پڑوس میں ہے۔دنیا بھر میں دہشتگردی کے خود ساختہ یونٹس کا تعلق اس لیبارٹری سے ہے ۔یہ ملک نہ صرف دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے بلکہ ایک ذہنیت کو تیا رکررہا ہے ،ایک ایسی ذہنیت جو دہشتگردی کو سیاسی فوائد کیلئے جائز قرار دیتی ہے ۔ہم اس ذہنیت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں،اس کے خلاف برکس ممالک کو ایک ساتھ کھڑے ہونے اور مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں نے سرحد پار کرکے ہمارے 18فوجیوں کو ہلاک کیا لیکن جواب میں ہمارے بہادر فوجیوں نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت ایک کمزور نہیں بلکہ مضبوط ملک ہے، دہشتگردی کی حمایت کرنے پر پاکستان تیزی سے تنہا ہورہا ہے ،بھارت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کیں
دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کرسکتا تو بھارت اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ اگر پاکستان دہشتگردی سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے اور وہ خود ایسا نہیں کرسکتا تو بھارت دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تما م طریقوں سے پاکستان کی مددکرنے کو تیار ہے ۔اڑی حملے کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں نے سرحد پار کرکے ہمارے 18فوجیوں کو ہلاک کیا لیکن جواب میں ہمارے بہادر فوجیوں نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت ایک کمزور نہیں بلکہ مضبوط ملک ہے ۔بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کی حمایت کرنے پر پاکستان تیزی سے تنہا ہورہا ہے ،بھارت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…