منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

ہزاروں بھارتی جنگجو اپنے ہی ملک کیخلاف جنگ کیلئے تیار،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)شدت پسند تنظیم داعش نے ہزاروں بھارتیوں کو اپنے ہی ملک کے خلاف جنگ کرنے پر تیار کر لیا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل ”زی ٹی وی“ کی رپورٹ کے مطابق شام میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم نے انٹرنیٹ کے ذریعے ہزاروں بھارتی شہریوں سے رابطہ کیا ہے۔ ان میں سے 30ہزار سے زائد بھارتی شہری داعش کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور شدت پسند تنظیم کے ساتھ مل کر اپنے ہی ملک کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ایوانوں میں ہل چل مچ گئی داعش ان 30ہزار افراد کو بھارتی حکومت کا خفیہ ڈیٹا چرانے کےلئے بھی استعمال کر رہی ہے جو بعد میں جنگی حکمت عملی کے طور پربھارت کو نقصان پہنچانے کےلئے استعمال کیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اب سائبر آفیشلز بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ انہیں داعش سے رابطہ کرنے سے روکا جا سکے۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے انسداددہشت گردی فورس کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ اب تک 94ایسی ویب سائٹس بلاک کر چکے ہیں جن پر داعش کے متعلقہ مواد موجود تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…