بشار الاسد ترکی کیخلاف کھل کرسامنے آگئے،قتل عام کا اعلان
14
اکتوبر 2016
دمشق (این این آئی)دہشت گردوں کو ترکی واپس دھکیل دیا جائیگا تاکہ وہ وہیں واپس چلے جائیں جہاں سے آئے ہیں یا پھر انھیں قتل کرنا ہو گا۔شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ حلب میں ان کی فتح سے یہ شہر ایک ایسا سپرنگ بورڈ (قلابازی لگانے والا تختہ) بن جائے گا جہاں سے پورے ملک پر دوبارہ قبضہ کیا جا سکتا ہے۔روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی صدر نے کہا کہ اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کہ اس علاقے کی صفائی جاری رکھی جائے اور باغیوں کو واپس ترکی دھکیل دیا جائے۔شامی صدر نے کہا کہ حلب کا حصول جنگ جیتنے میں مدد دے گا۔یہ بڑا شہر ہونے کے ناطے ایک سپرنگ بورڈ کا سا کام کریگا اور یہاں سے دوسرے علاقوں تک جایا جا سکے گا، اور دوسرے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کروایا جا سکے گاانھوں نے کہاکہ ا س علاقے کی صفائی جاری رکھی جائے گی اور دہشت گردوں کو ترکی واپس دھکیل دیا جائیگا تاکہ وہ وہیں واپس چلے جائیں جہاں سے آئے ہیں یا پھر انھیں قتل کرنا ہو گا۔ اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بشار الاسد نے ترکی کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین، اخلاقیاتاور شامی خودمختاری کے خلاف دراندازی’ قرار دیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں